ملیر، پولیس پر فائرنگ کا واقعہ

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) گلشنِ معمار میں کرنل فارم کے قریب پولیس نے تین موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سپاہی مجبور علی ٹانگ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ معمار پولیس کے مطابق پولیس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نامعلوم ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس نے اسلح ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب اسی علاقہ میں پہاڑ کے قریب مزار کے پاس دو گروہوں میں جھگڑے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک 30 سالا نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا جب کے مشکور علی ولد حاکم علی شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں