لاڑکانہ، کرونا وائرس کے باعث شہر میں پہلی ہلاکت

لاڑکانہ (نامہ نگار، نور احمد عباسی) کرونا وائرس کے باعث شہر میں پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس میں مبتلا رتودیرو کا رہائشی انجینئر فوت ہو گیا ہے۔ چند دن قبل انجنیئر روشن کنبھر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ شہر کی او پی ایف کالونی میں واقع اپنے گھر میں زیرِ قرنطینہ تھا۔ اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق، ایس ایس پی اور ضلعی افسر برائے صحت او پی ایف کالونی پہنچ گئے۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق متوفی کی تدفین شہر کے دودائی قبرستان میں کی جائے گی۔
محکمہِ صحت نے بتایا ہے کہ شہر بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 99 جبکہ مقامی منتقلی کے کیسز کی تعداد 49 ہے۔ ایس ایس پی مسعود بنگش نے کہا ہے کہ شہر بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر مرکزی باقرانی شاہراہ سمیت گنجان آباد 7 محلے سیل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں