قمبر شہدادکوٹ، عوامی ورکرز پارٹی کے تحت راشن کی تقسیم

قمبر شہدادکوٹ (نامہ نگار، عامر کلہوڑو) عوامی ورکرز پارٹی کے کارکنان کی جانب سے غریب دیہاڑی دار مزدوروں کے گھروں پر راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری۔ عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی رہنما کامریڈ بالاچ سینگار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ غریب اور دیہاڑی دار مزدوروں کے گھروں تک رات کی تاریکی میں راشن پنہچایا۔ اس موقع پر انہوں نے یونائیٹڈ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت ایسے غریب اور مستحقین میں راشن تقسيم کر رہے ہیں جو کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں