دادو، کاچھو میں مویشیوں کی بیماری کے باعث لاکھوں روپے کا نقصان

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) محکمہِ لائیو اسٹاک کی لاپرواہی اور بے بسی کی انتہا ہو گئی۔ مال مویشیوں میں بیماریاں پھٹنے کی اطلاعات۔ واہی پاندھی کے علاقے میں بیماری کے باعث سیکڑ وں مویشی ہلاک ہو گئے۔ ویکسین نہ ہونے سے مزید مال مویشیوں کے ہلاک ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب مویشیوں کی ہلاکت کے باعث متاثرین کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جس کے باعث متاثرین محکمہِ لائیو اسٹاک کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ محکمہِ لائیو اسٹاک کا گذشتہ 6 ماہ کے دوران ویکسینیشن کی مد میں کروڑوں روپے ہڑپ کرنے کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں