دادو، ٹڈی دل کی یلغار سے فصلوں کو شدید نقصان

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) ضلع بھر میں ایک مرتبہ پھر ٹڈی دل نے فصلوں پر حملہ کردیا۔ ٹڈی دل کا ہزاروں کی تعداد میں جھنڈ دادو پہنچ گیا۔ ٹڈی دل نے ضلع بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں گندم اور بھنڈی کی تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ ٹڈی دل کے حملے سے فصلوں کو محفوظ بنانے کے لیئے ضلعی انتظامیہ نے کسی قسم کے کوئی انتظامات نہیں کیے جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی ٹڈی دل کے آگے بے بس دکھائی دے رہی ہے۔
ٹڈی دل کے حملے سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔ فصلوں کے متاثر ہونے پر کسانوں کو شدید نقصان کا سامنہ ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے حملے سے ہمارا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے تاہم انتظامیہ نے کسی قسم کی مدد نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں