تعصبی گورنر سندھیوں سے معافی مانگے، نثار کھہڑو

لاڑکانہ (نامہ نگار، نور احمد عباسی) صدر پیپلزپارٹی سندھ نثار کھہڑو کا گورنر سندھ کے سندھیوں کو ان پڑھ کہنے والے بیان پر ردِ عمل سامنے آگیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان نے خود سے زیادہ کم عقل عمران اسماعیل کو سندھ میں بطور گورنر لگایا ہے جس کی جانب سے یہ کہنا کہ کرونا وائرس ان پڑھ سندھیوں کے باعث لگا ہے، گورنر کی اس بات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ تعصبی گورنر سندھیوں کو ان پڑھ کہنے پر سندھیوں سے معافی مانگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر عمران اسماعیل سندھ کا کھاتا ہے اور سندھ میں گورنر کے طور پر سندھیوں کے خلاف تعصب پر مبنی باتیں کرتا ہے۔ گورنر سندھ کی سندھیوں کو ان پڑھ کہنے کی اس سے زیادہ گری ہوئی کوئی اور بات نہیں ہوسکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں