ملیر، علاقہ مکینوں نے لٹیرے کو پکڑ لیا، تشدد

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) شیدی گوٹھ کے قریب سکن ندی سے لوٹ مار میں مصروف لٹیروں کو لوگوں نے پکڑ لیا۔ ایک ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پکڑے جانے والے ملزم کو لوگوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد شاہ لطیف پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم نے لوگوں کو بتایا کہ اس کا نام شعبان ہے اور فرار ہونے والے دوسر ے ساتھی کا نام ریحان لاشاری ہے۔ وہ سکن ندی سے اکثر لوٹ مار کرتے رہتے ہیں لیکن اس بار پکڑ میں آئے ہیں۔
اس نے انکشاف کیا کہ وہ پولیس افسران کے رشتہ دار ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کوئی ایسا دن نہیں جب سکن ندی پر واردات نہیں ہوتی ہو۔ پولیس کو کئی بار شکایت کی ہے لیکن پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں