دادو، واپڈا ملازمین کی جانب سے احتجاج

دادو (نامہ نگار، منظور سولنگی) مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے تحت واپڈا ملازمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے خطرے کے باوجود بھی واپڈا ملازمین سے مسلسل 24 گھنٹے کام لیا جارہا ہے۔ انکار کرنے پر سخت کارروائی کی دھمکیاں دے کر ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں