ٹھٹھہ، لاک ڈاؤن اور قرض دینے والی بینک دوہرا عذاب

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) مختلف نجی بینکوں نے خواتین کو ہراساں کرنا شروع کردیا ہے۔ بینک سے لیئے گئے قرضہ کی قسط وصول کرنے کے لئے بینک والوں نے قرض داروں کے گھروں پر پہرے لگا دئے۔ متاثرہ عورت مٹھاں جاکھرو کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کھانے تک کو نہیں ہے۔ لاک ڈاؤن کے باعث ہم قسط نہیں دے سکتے۔ بینک والے مجھے اور قرض لینے والی تمام خواتین کو بہت پریشان کررہے ہیں۔ اس نے ڈی سی ٹھٹھہ اور بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ماہ بینک والوں سے کہہ کر ہمارا قرض معاف کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں