ملیر، آوارہ کتوں نے پانچ بچوں کو زخمی کردیا

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) گگھر کے علاقے حسینی چوک کے قریب آوارہ کتوں نے 5 بچوں پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔زخمی بچوں میں میں 8 سالہ اویس، طالب، فہمیدہ ، منیر اور اقراء شامل ہیں۔ بچوں کو قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ویکسین نہ ہونے کے باعث سفید ٹکیاں دیکر فارغ کردیا گیا۔ کتوں کی یلغار اور بچوں کے چیخنے پر علاقہ مکین لاٹھیاں لیکر پہنچ گئے اور کتوں کو ما ر دیا گیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں کرونا وائرس کے خوف کے علاوہ آوارہ کتوں نے مکینوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ یہاں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔ ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین بھی میسر نہیں۔ انہوں نے آوارہ کتوں کو مارنے اور مقامی ہسپتال میں ویکسین مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں