لاڑکانہ، پولیس موبائل الٹ گئی، ایک اہلکار شہید

لاڑکانہ (نامہ نگار، نور احمد عباسی) تھانہ کنگا کی پولیس میروخان روڈ پر مشکوک گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں پولیس موبائل الٹ گئی۔ واقعہ میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا جبکہ ڈرائیور سمیت دیگر اہلکار ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہِ پولیس کی طرف سے دی جانے والی لازوال قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں