دادو، سیپکو عملے کا شہری پر تشدد

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) سیپکو کا عملہ غنڈا گردی پر اتر آیا۔ عملے کی جانب سے شہری پر مبینہ تشدد کرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ سیپکو عملداروں نے شہری پر تشدد کرتے ہوئے کپڑے پھاڑ دیےو۔ زیادتیوں کے خلاف متاثرہ شہری صالح شیخ دادو پریس کلب پہنچ گیا۔ شہری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سیپکو عملدار ارباب پنہور، بختیار لغاری، حسن میمن اور دیگر نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے بعد گھر کی بجلی بھی کاٹ دی گئی ہے۔ متاثرہ شہری نے سیپکو عملداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں