ملیر، میمن گوٹھ میں احتجاج کے طور پر مرغی کی دکانیں بند

ملیر ( نامہ نگار، منظورسولنگی) گڈاپ کے مرکزی تجارتی مرکز میمن گوٹھ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روز روز چھاپوں اور تاجروں سے جرمانے وصول کرنے پر تاجر ناراض ہوگئے۔ تاجروں نے احتجاج کے طور پر میمن گوٹھ میں مرغی کی دکانیں بند کردی ہیں۔ تاجر رہنماؤں جمشید میمن، جمیل میمن، حمزو میمن، فیصل بروہی و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں سرکاری ریٹ پر ہول سیل سے مرغیاں دلوائی جائیں تو ہم سستے داموں گوشت فروخت کریں گے۔ جب مرغی ہمیں ہی مہنگی ملے گی تو مہنگی ہی فروخت کریں گے۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ انتظامیہ ضلع بھر میں کارروائی کے بجائے میمن گوٹھ کے تاجروں کو کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔ روز روز کے چھاپوں سے تنگ آچکے ہیں۔ دوسری جانب ملیر انتظامیہ نے آج تاجروں سے مذاکرات کر کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں