ملیر، مقتولہ حمیرا کے والد کی ایس ایس پی سے ملاقات

ملیر ( نامہ نگار، منظورسولنگی) بن قاسم کے موسیٰ گوٹھ میں 27 سالا خاتون حمیرہ کوشوہر کے ہاتھوں مبینہ جلانے کے واقعہ کے سلسلے میں چیئرمین پیپلز ہیومن رائٹس آرگنائزیش احسان علی کھوسو نے مقتولہ کے والد غلام ربانی اور بھائی کے ہمراہ ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر شمائل ریاض ملک سے ملاقات کی اور انہیں تمام میڈیکل رپورٹس کو تفتیش میں شامل کر کے انصاف دلانے کی درخواست کی۔ اس موقع پروفد کو ایس ایس پی انویسٹیگیش شمائل ریاض ملک نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے ساتھ انصاف ہوگا۔ پیپلز ہیومن رائٹس آرگنائزیش کے چیئرمین احسان علی کھوسو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاتون کے والد غلام ربانی جوکھیو اب تک کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہیں۔ اس سلسلے میں ہم نے ایس یس پی انویسٹیگیش ملیر شمائل ریاض ملک سے ملاقات کی ہے۔ ہم اعلیٰ تفتیشی افسر کے مشکور ہیں جنہوں نے لواحقین کے خدشات سنے اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں