ٹھٹھہ، محکمہِ نکاسی آب کی کرپشن کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) محکمہِ نکاسی آب میں میگا کرپشن سے متعلق متعلقہ افسران کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ عدالت نے  بالا افسران کو  6 مئی بروز بدھ طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہِ نکاسی آب میں بااثر انجینئر رحیم قریشی جس کے پاس بیک وقت تین چارج ہونے کے خلاف ضلع ٹھٹھہ کے نامور ٹھیکیداروں واجد خان، عبدالمالک اور اعجاز خان نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے کروڑوں روپے کے ٹھیکے من پسند ٹھیکیدار کو دینے اور میگا کرپشن کا ذکر کیا گیا ہےتاہم اس حوالے سے درخواست میں  بالا افسران کو بھی فریق قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے تمام فریقین بشمول اے جی سندھ، چیف سیکریٹری سندھ، سیپرا اور دیگر سمیت رحیم قریشی کو 6 مئی بروز بدھ سندھ ہائی کورٹ کراچی میں طلب کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں