ملیر، اسٹیل ملز کے برطرف کردہ ملازمین کا احتجاج

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) اسٹیل ملز کے ذیلی ادارے گلشنِ حدید ویلفیئر ٹرسٹ میں نوکریوں سے فارغ 15 سیکیورٹی اہلکاروں نے منظور احمد پہنور، گل حسن بروہی، الہداد جوکھیو، یار محمد و یگر کی قیادت میں گلشنِ حدید کاشانہ دفتر کے باہر جمع ہو کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین تین ماہ کی تنخواہوں کی ادائگی اور ملازمت پر بحالی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ 10 سال سے کام رہے ہیں۔ ذاتی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر فارغ کیا گیا ہے۔ اگر وہ تین ماہ کی تنخواہوں کی ادئیگی کا تقاضا نہیں کرتے تو فسران ناراض نہیں ہوتے۔ انوںں نے کہا کہ ہم صحت مند ہیں، خود انتظامیہ نے طبی معائنے میں ہمیں صحت مند قرار دیا۔ اس وقت لاک ڈاؤن کے دور میں وزیرِاعظم کے حکم کے باوجود کرونا، لاک ڈاؤن اور عید کے موقع پر ہم غریبوں کو ملازمت سے فارغ کرنا ظلم ہے۔ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں