ملیر، سماجی تنظیم کے تحت راشن کی تقسیم

ملير (نامہ نگار، منظورسولنگی) سماجی تنظیم فشرمین سجاگ فورم کے چیئرمین محمد بخش جت کی جانب سے کراچی کے ساحلِ سمندر پر واقع گوٹھ رمضان ملاح میں 20 سے زائد نابین ماہیگیر عورتوں کے گھروں میں راشن پہنچایا گیا۔ اس موقع پر سجاگ فورم کے چیئرمین محمد بخش جت نے کہا کہ سندھ کے ساحلِ سمندر پر بسے ماہیگیر بے یارو مددگار اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے راشن صرف من پسند لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سماجی کام کے بدلے میں انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں تو کبھی منشیات فروشوں سے حملے کرائے جا رہے ہیں تو کبھی غریبوں کو راشن تقسیم کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ پاتی اسی طرح وہ ماہیگیروں سے دور نہیں رہ سکتے.

اپنا تبصرہ بھیجیں