دادو، کرپشن کا معاملہ محکمہِ خوراک کا انسپیکٹر گرفتار

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) انسدادِ کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہِ خوراک میں مبینہ کرپشن کے الزام میں فوڈ انسپیکٹر غلام محمد کاکیپوٹو کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار فوڈ انسپیکٹر پر 2017 میں کرپشن کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم دورانِ سماعت ضمانت مسترد ہونے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ انسدادِ کرپشن ٹیم نے گرفتار فوڈ انسیپکٹر کو تھانہ اے سیکشن پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں