جیکب آباد، قومی شاہراہ پر حادثہ، ایک فوت

جیکب آباد (نامہ نگار، رمضان ابڑو) تھانہ آباد کی حدود میں قومی شاہراہ پر تیزرفتار چنگچی رکشہ اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق آباد اسٹاپ کے مقام پر تیز رفتار چنگچی رکشہ سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 65 سالاظہراں خاتون موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں