لاڑکانہ، ڈی آئی جی نے بچے کی پراسرار موت کا نوٹس لے لیا

لاڑکانہ (نامہ نگار، نور احمد عباسی) پولیس تعاقب کے دوران بچے کی ہلاکت کے معاملے کا ڈی آئی جی نے نوٹس لے لیا۔ ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایس پی ہیڈکوارٹر محمد کلیم ملک کو تفتیشی افسر مقرر کرتے ہوئے تین روز میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے۔
دو روز قبل تھانہ علی گوہرآباد کی حدود عرضی بھٹو میں گشت کے دوران مبینہ تعاقب کے دوران 13 سالا بچہ غلام مصطفی کوف میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہو گیا تھا جس کا تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔ واقعہ میں زیرِ الزام تھانہ حیدری کے دو اہلکار کامران گاد اور نادر بھٹو کو معطل کیا گیا تھا۔ پولیس کی بارہا کوششوں کے باوجود ورثاء نے متوفی بچے غلام مصطفی کا پوسٹ مارٹم نہیں کروایا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم نہ کروانے کے باعث ہی پولیس مقدمہ درج نہیں کر پائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں