گھوٹکی، اے ایس پی کی جانب سے معذور رکشہ ڈرائیور کو راشن کی فراہمی

گھوٹکی (نامہ نگار، جعفر شیخ) میرپورماتھیلو میں معذور رکشہ ڈرائیور علی گوہر سے متعلق میڈیا پر خبر نشر ہونے پر اے ایس پی معذور رکشہ ڈرائیور کے گھر پہنچ گئے۔ علی گوہر کے گھر میں موجودہ لاک ڈاؤن کے باعث تنگدستی کی خبریں میڈیا پر نشر ہونے کے بعد اے ایس پی گھوٹکی ایاز حسین نے با ہمت رکشہ ڈرائیور علی گوہر کی مدد کی۔ اس موقع پر اے ایس پی ایاز حسین کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں ایک طرف کرونا وائرس کی وبا سے دنیا پریشان ہے تو وہیں علی گوہر جیسے با ہمت رکشہ ڈرائیور ہمارے معاشرے میں حوصلے کی مثال ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سمیت مخیر حضرات کو بھی چاہیے کہ اپنے ارد گرد رہنے والے مستحق افراد کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں تاکہ اس مشکل وقت میں کوئی بھی بھوکے پیٹ نہ رہے۔ اے ایس پی ایاز حسین نے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں نے ہمیشہ مشکل حالات میں اپنے فرائض انجام سیئے ہیں اور علی گوہر جیسے باہمت انسانوں کی نشاندہی کی جس پر آج ہمیں مدد کرنے کا موقعہ ملا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں