ملیر، چیئرمین ضلع کونسل کا خمیسو گوٹھ میں پانی کی قتل کا جائزہ

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) قدیمی گوٹھ میں پانی کی شدید قلت کی میڈیا میں مسلسل خبریں آنے کے بعد چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد افسران و مقامی بلدیاتی منتخب نمائندوں کے ہمراہ خمیسو خان جوکھیو گوٹھ پہنچ گئے۔ علاقہ مکینوں نے چیئرمین سے پانی کی قلت کی شکایات کیں۔ اس موقع پر ضلع کونسل کی جانب سے پانی کی اسکیم منظور اور پائپ لائن عرصہِ دراز سے موجود ہونے کے باوجود پانی کی اسکیم مکمل نہ ہونے پر افسران پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا اور فوری طور پر پانی کی لائن مکمل کرکے مکینوں کو پانی فراہم کرنے کہ ہدایات دیں۔
اس موقع پر ضلع کونسل چیئرمین کا کہنا تھا کہ ضلع کونسل کے مضافات شہر کراچی کا حصہ ہیں۔ ہمارا فرض ہے کہ ان علاقوں کے پانی سمیت دیگر بنیادی مسائل حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ پمپنگ اسٹیشن کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ ہم نے اس طرف توجہ دی ہوئی ہے۔ جو بھی نئی لائن ڈالی جا رہی ہے وہاں سے علاقوں تک رسائی مساوی بنیادوں پر کروائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں