ملیر، پی ٹی آئی رہنما کی فوتگی کے بعد تعزیتوں کا سلسلہ جاری

ملير (نامہ نگار، منظورسولنگی) میمن گوٹھ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے مقامی رہنما، یوسی ملھ کے وائس چیئرمین کی والدہ سمیت تین افراد فو ت۔ پی ٹی آئی رہنماؤں و پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندوں سمیت علاقہ معززین کی جانب سے تعزیتوں کا سلسلہ جاری ۔ تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما محمد یوسف میمن حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث وفات پا گئے جن کی نمازِ جنازہ میں پی ٹی آئی رہنما کیپٹن رضوان خان، اشفاق میمن، حاجی ندیم میمن، وڈیرہ غلام حسین میمن سمیت علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ ہاشم خاصخیلی گوٹھ میں یوسی ملھ کے وائس چیئرمین اختر خاصخیلی کی والدہ وفات پا گئیں جن سے تعزیت کیلئے ضلع کونسل کے لئے چیئرمین ضلع کونسل ملیر سلمان عبداللہ مراد، پی پی ایم این اے جام عبدالکریم جوکھیو سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے دعائے مغفرت کی۔ اس کے علاوہ بروہی محلے میں نوجوان محبت بروہی طویل علالت کے باعث فوت ہوگئے جس کی نمازِ جنازہ اد ا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں