ملیر: گڈاپ کے سکول میں سائنسی میلہ، طلبہ و طالبات کی بھرپور شرکت

ملیر (رپورٹ، منظورسولنگی) گڈاپ کے سکول میں سائنسی میلہ، طلبہ و طالبات کے بنائے گئے سائنسی نمونوں کی نمائش۔ طلبہ طالبات سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔

تفصیلات کے مطابق گڈاپ کے سندھ مدرسہ بورڈ قائدِ اعظم پبلک اسکول میں سائنسی میلے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں طلبہ اور طالبات کی جانب سے تیار کردہ فزکس، بائیولاجی کیمسٹری نمونوں کی نمائش کی گئی۔ میلے میں طلبہ و طالبات کے بنائے گئے ڈرون، راکیٹ لانچر، کرین مشینز، واٹر پمپز، کولڈرنک، ماحولیاتی آلودگی، واٹر اور دیگر پروجیکٹس شامل تھے۔ تقریب میں پرنسپل الطاف حسین شاہ، وائیس پرنسپل المال مسطفین زین آفندی، شائستہ آفندی، شفیق پراچہ، حنیف بلوچ، ثقلین شاھ اور دیگر سمیت طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل الطاف حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سائنسی میلے کی تقریب کا مقصد بچوں میں سائنس کے حوالے سے پروجیکٹ تیار کرنے کی صلاحیت اور بچوں میں چھپے ٹیلینٹ کو واضح کرنا ہے۔ اسکول کے بچوں نے جدید ٹیکنالوجی کو سمجھ کر سائنسی پروجیکٹس پر زبردست کام کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی ملک میں ترقی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ اس تقریب کے ذریعے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی سے شاگردوں میں سائنس کے متعلق پروجیکٹ بنانے کا جذبہ پیدا ہوگا۔ ہمارے اسکول میں زیادہ تر دیہی علاقوں کے بچے پڑھتے ہیں اور اس وقت رزلٹ میں ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں