گولی سے بھی تیز رفتار، جاپان میں دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین متعارف

ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان میں 224 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین متعارف کرادی گئی ہے، ریل حکام کا کہنا ہے کہ جاپان 2030 تک اس نئی ٹرین کو عام افراد کے لئے متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے‌‌‌۔
ٹوکیو (این این آی) جاپان نے دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین الفا ایکس متعارف کرا دی ہے جو کہ 224 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے، اس نئی ٹرین کا ٹیسٹ رن گزشتہ روز شروع ہوگیا۔
دس بوگیوں پر مشتمل الفا ایکس ٹرین نئی ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس میں ایک بڑی ایروڈائنامک نوز دی گئی ہے، جو ٹرین کے دباﺅ اور آواز کو سرنگوں میں سے گزرتے ہوئے کم کردیتی ہے۔اس ٹرین کے دیگر فیچر میں ایسے خاص آلات کی موجودگی ہے جو زلزلے کے جھٹکے کے اثرات کو کم کردیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں