میری ضرورت پاکستانی فلم انڈسٹری کو ہے تو میں بالی وڈ کیوں جاؤں: مہوش حیات


کراچی (ویب ڈیسک) تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی نامور اداکارہ مہوش حیات نے بالی وڈ فلموں کی پیشکش مسترد کردی، مہوش حیات نے کہا ہےکہ میری ضرورت پاکستانی فلم انڈسٹری کو ہے تو میں بالی وڈ کیوں جاؤں۔ حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا اور اس دوران میزبان نے بالی وڈ فلموں کی پیشکش قبول نہ کرنے کے حوالے سے ان سے سوال کیا۔ اس پر اداکارہ نے کہا کہ ہمارے کئی فنکاروں نے بالی وڈ میں کام کیا ہے لیکن انہیں وہ عزت و احترام نہیں ملا جس کے وہ حقدار تھے کیونکہ یہ جائز نہیں کہ آپ کسی اداکار کو اس کی فلم کی تشہیر کرنے سے یا پریمیئر میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کریں۔ مہوش حیات نے کہا کہ بالی وڈ فلموں میں کام نہ کرنا ایک باشعور فیصلہ تھا کیونکہ انہیں اپنی انڈسٹری (بالی وڈ) کے لیے خود کے فنکار کافی ہیں، انہیں ہمارے اداکاروں کی ضرورت نہیں البتہ ہمیں اپنی فلم انڈسٹری کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں