دنیا پاکستانیوں اورمسلمانوں سے متعلق دقیانوسی خیالات بدلے: علی ظفر/مہوش حیات


لندن (ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکارو اداکار علی ظفر نےاداکارہ مہوش حیات کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے وقت آگیا ہے کہ دنیا کو اب پاکستانیوں اور مسلمانوں سے متعلق اپنی دقیانوسی سوچ کو بدلنا ہوگا۔ مہوش حیات نے برطانوی نیوز آرگنائزیشن اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دنیا میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کے خراب تصور کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اسلاموفوبیا کے بڑھنے کی وجہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کا اپنی فلموں میں پاکستانیوں کو دہشت گرد دکھانا ہے۔ مہوش حیات نے کہا فلم اور سینمامیں لوگوں کے ذہن بدلنے کی طاقت ہوتی ہے لیکن ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں ہمیشہ پاکستانیوں کو دہشت گرد اور ولن دکھایاجاتاہے جس کے باعث دنیا بھر میں پاکستان اور پاکستانیوں کا بہت خراب تصور جاتا ہے۔ مہوش حیات نےکہا کہ جب میں دنیا بھر میں سفر کرتی ہوں تو وہاں پاکستان سےمتعلق عام غلط فہمی پائی جاتی ہے اور لوگ کہتے ہیں اوہ تمہارا تعلق ایک ہشت گرد ملک سے ہے، اور تمہارے ارد گرد داڑھی والے مرد اورہر وقت برقع میں ملبوس خواتین رہتی ہوں گی لیکن یہ سوچ غلط ہے ہم ویسے نہیں ہیں جیساہمیں فلموں میں دکھایاجاتاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں