معروف اداکارہ سیم خان کے نئے ڈرامے ” دودھ کا دھلا ” کی شوٹنگ کا آغاز

کراچی : اسٹیج ڈراموں کی نامور فنکارہ و اداکارہ سیم خان کا قومی نشریاتی ادارے کے پلیٹ فارم سے بنائے جانے والے نئے ڈرامےدودھ کا دھلاکی شوٹنگ کا آغاز گزشہ ماہ ہوگیا ، اداکارہ اپنے نئے ڈرامے میں دلاری کے روپ میں جلوہ گر ہونگی، قومی نشریاتی ادارے کے پلیٹ فارم سے بنائے جانے والے ڈرامے کے ہدایتکار باقر حسین ہیں جبکہ ڈرامے کی تحریر طارق حسین شاہ کی ہے، اس کی کاسٹ میں اداکارہ سیم خان، احمد عبدالرحمان، انجم حبیبی، مظہر احسن، علی قلزم و دیگر شامل ہیں ، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ سیم خان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ دودھ کا دھلا سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ ڈرامہ دیکھنے والوں کو یہ ڈراموں صدیوں تک یاد رہے گا، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تھیٹر میری پہچان ہے اور میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز تھیڑ سے ہی کیا تھا اور تھیٹر پر کام کرنے سے ہی میری اداکاری میں نکھار آیا،اسٹیج ڈراموں میں اب پہلے کی نسبت بہت بہتری آ رہی ہے، ہمارے ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ، سیم خان کا کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں مختلف ڈراموں میں پرفارم کرچکی ہوں ، پاکستان کے جس شہر میں جاتی ہوں وہاں کی عوام بے انتہا محبت دیتے ہیں ،فلمی دنیا کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی فلموں میں کام کرنے کے بارے میں نہیں سوچا کیونکہ میں ابھی اپنے آپ کو فلموں کے لیئے موزوں نہیں سمجھتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں