کراچی: تین روزہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول آج سے شروع ہوگا

کراچی فلم سوسائٹی تحت پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے زیر اہتمام 25 سے 27 اکتوبر تک تین روزہ فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے۔ فیسٹیول کا مقصد اینی میٹیڈ فلموں کو فروغ دینا ہے۔
فیسٹیول میں مختلف سیمینار،، ورکشاپ اور فلم اسکریننگ کے علاوہ تین انٹرنیشنل پروڈکشنز کو پہلی بار پاکستان میں پیش کیا جائے گا۔ یہ فیسٹیول محکمہ ثقافت برائے سندھ کے اشتراک سے منعقد ہو رہا ہے۔ تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 6 فلموں کی اسکریننگ کی جائے گی اس موقع پر تین بین الاقوامی مختصر فلمیں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں