سندھ ہائیکورٹ نے فلم “دی لیجنڈ آف مولاجٹ” کو بدنام کرنے سے روکنے کا حکم جاری کردیا


کراچی (ویب ڈیسک) عدالت نے فلم “دی لیجنڈ آف مولاجٹ” اور اس کے پروڈیوسرز کو بدنام کرنے سے روکنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ پاکستانی سپراسٹار فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم “دی لیجنڈ آف مولاجٹ” اپنے اعلان کے بعد سے ہی مسلسل تنازعات کا شکار ہے۔ فلم کے پروڈیوسرز بلال لاشاری اور عمارہ حکمت فلم کے آغاز سے ہی 1979 میں ریلیز ہوئی “مولاجٹ” کے پروڈیوسرز کی جانب سے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے الزامات کا شکار ہیں۔ فلم “دی لیجنڈ آف مولاجٹ” رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جانی تھی لیکن مختلف تنازعات کے باعث فلم کے پروڈیوسرز نے ریلیز کی تاریخ آگے بڑھادی ہے۔ اوریجنل فلم “مولاجٹ” کے پروڈیوسرز سرور بھٹی اور “دی لیجنڈ آف مولاجٹ” کے پروڈیوسرز بلال لاشاری اور عمارہ حکمت کے درمیان جنگ عدالت تک پہنچ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں