قومی کرکٹر آصف علی کی کینسر میں مبتلا بیٹی امریکا میں انتقال کرگئی

کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی جو کینسر کے مرض میں مبتلا تھی انتقال کرگئی، آصف علی کی بیٹی چند روز قبل ہی علاج کے لیے امریکا گئی تھی۔ آصف علی اس وقت قومی ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ میں موجود ہیں تاہم بیٹی کے انتقال کے بعد فوراً پاکستان کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ آصف علی کی بیٹی گزشتہ سال سے کینسر کے موذی مرض کا شکار تھی، زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہونے کے باوجود وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پی ایس ایل میچز میں کھیل رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں