حسن علی کی بھارتی کرکٹرز کو اپنی شادی میں شرکت کی دعوت


کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر حسن علی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو اپنی شادی میں شرکت کی دعوت دے دی۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم پلیئرز ہمارے کرکٹ فیلو ہیں، میں تمام بھارتی کرکٹ ٹیم کو شادی میں مدعو کرنا چاہوں گا ، انہیں بڑی خوشی ہوگی اگر بلیو شرٹس ان کی شادی میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم میں کسی کو سربالا بنانا پڑے تو شاداب خان ان کی اولین ترجیح ہوگی، وہ 22 سال کا چھوٹا سا بچہ ہے اور میرا بہترین دوست ہے، وہ میرا ساتھ سربالا بنے اور بے شک سلامی کی تمام رقم خود ہی رکھ لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں