مستقبل کے ٹی ٹوئنٹی کپتان کے لیے شاداب خان کا نام تجویز


اسلام آباد (ویب ڈیسکی) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے مستقبل کے ٹی ٹوئنٹی کپتان کے لیے شاداب خان کا نام تجویز کردیا۔ قومی ٹیم کی گزشتہ تین سال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کرکٹ کمیٹی کا اجلاس پی سی بی کے ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی شرکت کی۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی اور کرکٹ کمیٹی کے سربراہ وسیم خان لیسٹر شائر کاؤنٹی کے سی ای او رہنے کے بعد پہلی بار ٹیسٹ کھیلنے والے کسی ملک کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں