بیٹنگ میں جارحانہ انداز نہیں بدلوں گا: فخر زمان


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ ٹیکنیک پر کام کیا ہے مگر جارحانہ انداز نہیں بدلوں گا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی مصروفیات کے دوران ٹیکنیک اور مہارت پر کام کرنے کا موقع کم ہی ملتا ہے، اگر کچھ سیکھنے کی کوشش کرو بھی تو اگلے ہی روز میدان میں اترنا ہوتا ہے، آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں آرام دیا گیا تو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی گیم بہتر بنائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں