ورلڈ کپ سے قبل شاداب خان مکمل فٹ ہو جائیں گے: انضمام الحق


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل شاداب خان مکمل فٹ ہو جائیں گے، قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں اچھی پرفارمنس دی، ٹیم اگر جیت جاتی تو زیادہ خوشی ہوتی۔ لاہور میں ایک سیمینار میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق ںے کہا کہ ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کر چکے ہیں، کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اسپنر شاداب خان کی اب تک کی رپورٹس بہت مثبت ہیں، آئندہ دو چار روز میں ان کے مزید ٹیسٹ ہو نگے، امید ہے ورلڈ کپ سے قبل شاداب خان مکمل فٹ ہو جائیں گے، میری رپورٹس کے مطابق محمد حفیظ فٹ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں