کیا لیام پلنکٹ نے گیند سے چھیڑ چھاڑ کی؟ ویڈیو سوشل پر وائرل


ساؤتھمپٹن (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ میں بولر لیام پلنکٹ کی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دی تھی جب کہ میچ میں انگلش بولر لیام پلنکٹ نے 9 اوورز میں 64 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ اسی میچ کے دوران کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیام پلنکٹ بولنگ کے دوران گیند سے چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان ٹیم مینجمنٹ بھی آگاہ ہے تاہم میچ آفیشلز کی جانب سے اب تک واقعے کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں