افغانستان میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں 17 پولیس اہلکار ہلاک، 14 زخمی


کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کے صوبے ہلمند میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں17 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ افغانستان کی صوبائی کونسل کے سربراہ عطاء اللہ افغان نے حملے کی تصدہق کرتے ہوئے بتایا کہ اتحادی افواج نے فضائی حملہ اس وقت کیا جب افغان پولیس اہلکار طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف تھے۔ عطاء اللہ افغان نے بتایا کہ اتحادی افواج کے حملے میں 17 پولیس اہلکار ہلاک اور 14 اہلکار زخمی ہوئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ نیٹو فورسز نے ہلمند قندھار ہائی وے پر نہر سراج کے علاقے میں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں