روس میں ایک دن میں 10 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، لاک ڈاؤن میں نرمی سے حالات گمبھیر ہوسکتے ہیں.

کراچی، ویب ڈیسک

روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 ہزار 559 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 929 جا پہنچی۔

روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سےمتعلق لاک ڈاؤن میں نرمی سے حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔

خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق پیوٹن کاکہنا تھا کہ ممالک کو پابندیوں میں نرمی کی طرف نہیں جانا چاہیے کیونکہ نرمی سے بڑابحران ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں اس کو کیسے جاری رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں