واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ جنگ چاہتا ہے تو یہ اس کا باضابطہ طور پر خاتمہ ہوگا۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے جب کہ امریکا نے خلیج فارس میں جنگی بیڑہ تعینات کردیا ہے تاہم ایران کا کہنا ہے کہ وہ امریکا سے جنگ کا خواہاں نہیں۔ اس صورتحال میں امریکی صدر کی جانب سے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو دوبارہ دھماکے سے گریز کیا جائے، اگر ایران جنگ چاہتا ہے تو اس کے نتیجے میں اس کا خاتمہ ہوجائے گا۔
If Iran wants to fight, that will be the official end of Iran. Never threaten the United States again!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) May 19, 2019
یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں امریکا نے ایرانی تیل کی درآمدات پر دی گئی چھوٹ ختم کرنے کا اعلان کیا اور ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کو خبردار کیا کہ اگر وہ ایسا کریں گے تو انہیں امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔