ایران نے ایس 300 میزائل خلیجِ فارس میں منتقل کردیے


تہران (ویب ڈیسک) ایران نےخلیجِ عربی میں امریکی جنگی سرگرمیوں کے تدارک کے لیے ایس 300 میزائل ، خلیج فارس کے کنارے پر منتقل کردیے ، یہ علاقہ خاص دفاعی نوعیت کا حامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایران کے قابلِ ذکر حلقوں کی جانب سے پوسٹ کیے جانے والے وڈیو کلپ میں ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے فضائی دفاعی میزائل سسٹم ایس-300 کی بیٹریز کو خلیج فارس کے کنارے واقع علاقوں میں منتقل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وڈیو کلپس میں میزائل اور فوجی ساز و سامان سے بھرے عسکری ٹرک بوشہر صوبے کے علاقے عسلویہ جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ علاقہ ایران کے جنوب میں خلیج فارس کے مقابل واقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں