بنگلادیش نے پاکستانی شہریوں کو ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا


ڈھاکا (ویب ڈیسک) بنگلا دیش نے پاکستانی شہریوں کو ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا۔ عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش نے اپنے سفارتکار کے ویزے میں توسیع کی درخواست پر پاکستان کی جانب سے اب تک کارروائی نہ ہونے پر نہ صرف پاکستانی شہریوں کے لیے ویزے کا اجرا روک دیا بلکہ بنگلاددیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کی تعیناتی کے لیے اسلام آباد کی نامزدگی بھی قبول کرنے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہےکہ اسلام آباد میں بنگلادیش کے ہائی کمشنر نے گزشتہ چار ماہ سے پاکستانی حکومت کی جانب سے بنگلادیشی سفارتکار کے ویزے میں توسیع کی درخواست پر غور نہ کیے جانے کے بعد بطور احتجاج گزشتہ ایک ہفتے سے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزے جاری کرنا بند کردیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں