مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج نے برہا ن وانی کے ساتھی سمیت 2 افراد کو شہید کردیا

سری نگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کشمیری عوام میں آزادی کی نئی روح پھونکنے والے شہید برہان وانی کے ساتھی ذاکر موسیٰ سمیت دو 2 افراد کو شہید کردیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ضلع پلواما میں گھر گھر تلاشی اور محاصرے کے دوران ایک گھر کو دھماکے سے اڑا دیا۔ قابض بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے نام پر فائرنگ کر کے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا جس میں ذاکر موسیٰ بھی شامل ہیں جو عظیم نوجوان حریت پسند کشمیری برہان وانی کے قریبی ساتھی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں