اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطین سے اسرائیلی قبضہ ختم کرانے کا مطالبہ کردیا

مکہ المکرمہ (ویب ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطین سے اسرائیلی قبضہ ختم کرانے کا مطالبہ کردیا۔سعودی عرب میں ہونے والے او آئی سی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ فلسطین مسلم امہ کا بنیادی مسئلہ ہے، عالمی قراردادوں کے مطابق فلسطین سے اسرائیلی قبضہ ختم کرایا جائے، مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے، آزاد اور خودمختار ریاست میں زندگی بسر کرنا فلسطینیوں کا حق ہے۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ہرقسم کی دہشت گردی، انتہاپسندی اور تعصب پسندی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی گئی۔ او آئی سی نے عالمی برادری سے خطے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں