مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری ، مزید 4 نوجوان شہید


سری نگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے پنجران لسی پوری میں بھارتی فوج نے پرتشدد آپریشن کیا، اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا گیا۔ قابض افواج نے دو گھروں کا محاصرہ کرکے انہیں بارودی مواد سے اڑا دیا۔ آپریشن ختم ہونے کے بعد کشمیریوں نے ان گھروں کےملبےکوہٹایا تو وہاں سے 3 نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔شہید نوجوانوں کی شناخت سلیمان خان، شبیر احمد ڈار اور عمران احمد بٹ کے نام سے ہوئی۔ بھارتی فوج نے اسی علاقے میں ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ایک اور کشمیری نوجوان عاشق حسین غنی کو بھی شہید کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں