مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک، 5 زخمی


سری نگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔ حملے کی زد میں آکر 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے، فائرنگ سے سیکیورٹی فورس کی حفاظت پر مامور اننت ناگ تھانے کے ایس ایچ او ارشد ملک بھی شدید زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں