سعودی کے ابھا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا ایک اور حملا، شامی باشندہ جاں بحق ، 21 افراد زخمی


ریاض (ویب ڈیسک) سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ملک کے جنوب مغربی علاقے کے شہر ابھا کے ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کی جانب سے رواں ماہ دوسرا حملہ کیا گیا ہے، اس حملے میں ایک شامی باشندہ جاں بحق ہوا جب کہ 21 افراد زخمی ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں 13 سعودی شہری، 4 بھارتی، 2 مصری جب کہ 2 بنگلہ دیشی شہری شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔ اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی باغیوں کے حملے میں زخمی ہونے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں جب کہ ایئرپورٹ کے ایک ریسٹورینٹ اور 18 گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کرنل ترکی نے حملے کی نوعیت کے حوالے سے تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں