میکسیکو میں گرمیوں میں 5 فٹ تک برفباری، شہری حیران

گواڈالجارا: میکسیکو کے شہر گواڈالجارا میں گرمیوں میں غیر متوقع طور پر ژالہ باری اور 5 فٹ تک برف پڑنے سے پورا شہر غیر حقیقی منظر پیش کرنے لگا۔ اتوار کے روز شہری صبح اٹھے تو گھروں کے باہر کا منظر دیکھ کر حیران ہو گئے کہ گرمیوں کے موسم میں جہاں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور پورا شہر برف سے ڈھکا ہوا ہے۔ زالہ باری عموما گرمیوں میں ہوتی ہے، ہوا میں موجود نمی جب بھاپ بن کر اوپر کی جانب اٹھتی ہے تو یہی بارش اور طوفان کا باعث بنتی ہے۔ گرمیوں میں اکثر ایسی کیفیت پیدا ہوتی ہے کہ بادلوں میں درجہ حرارت صفر ڈگری تک گر جاتا ہے، یہی وجہ ہوتی ہے کہ بھاپ برف کے کرسٹل میں تبدیل ہو جاتی ہے اور یہ اسی طرح برستی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں