مسئلِہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں، صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اپنی ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں، میرے خیال میں عمران خان اور مودی بہترین لوگ ہیں اور دونوں کی آپس میں اچھی بات چیت ہوگی۔ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے ساتھ بلا تکلف بات کی ہے، اگر دونوں ممالک چاہیں کہ کوئی مداخلت کرے یا مدد کرے تو امریکا کرسکتا ہے تاہم مودی پر منحصر ہے کہ وہ پیشکش کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں