امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے دو بڑے واقعات، 29 افراد ہلاک


واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے دو واقعات میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پہلا واقعہ میکسیکو کی سرحد کے قریب واقع شہر الپاسو کے شاپنگ مال میں فائرنگ کا واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا جہاں ویک اینڈ کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پولیس حکام نے 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں 26 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد حملہ آور نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں