نیوزی لینڈ پارلیمنٹ کی اعلیٰ ترین نشست پر دودھ پیتا بچہ

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کی اعلیٰ ترین نشست پر وی آئی پی مہمان آگیااور اسپیکرنے بھی خوب خاطرمدارت کی۔ یہ منظر نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں دیکھنے میں آیا جہاں اسپیکر نے ڈیڑھ ماہ کے بچےکو گود میں اٹھائے اجلاس کی صدارت کی۔ بحث کےدوران بچے کے رونے پر اسپیکر اسے جھولا اور لوریاں بھی دیتے رہے اور دودھ بھی پلاتے رہے۔ بچے کو اس کے والد اپنے ساتھ پارلیمنٹ میں لے آئے تھے جس پرساتھی اراکین نےخوشی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں